ناسا کے مطابق یہ راکٹ کینیڈی خلائی مرکز کےلانچ کمپلیکس 39اے سے 26 فروری کو مشرقی وقت کے مطابق رات 2بج کر سات منٹ پر خلاءمیں روانہ ہو گا۔
یہ مشن ناسا کے خلائی سٹیشن پر سپیس ایکس کے ساتھ عملے کی تبدیلی کا چھٹا مشن اور ڈریگن خلائی جہاز کی ساتویں پرواز ہے جس میں انسان سوار ہیں۔
کریو 6 مشن ناسا کے خلابازوں سٹیفن بوون اور وارن وڈی ہوبرگ کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی اور روسکوسموس کے خلاباز آندرے فیڈیف کو مدارمیں قائم آوٹ پوسٹ تک لے جائے گا۔
ناسا کے مطابق عملہ پیر کو مشرقی وقت کے مطابق رات 2 بج کر54 منٹ پر خلائی سٹیشن کے ہارمنی ماڈیول میں داخل ہو گاجس کے بعد ان کے چھ ماہ پر مشتمل خلائی تحقیقی مشن کا آغا ز ہو گا۔