• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نائیجیریا میں ہیضے کی وباء سے 20 افراد ہلاکتازترین

December 29, 2022

ابوجہ(شِنہوا)نائیجیریا کی جنوبی ریاست کراس ریور میں ہیضہ کی وباء پھیلنے کے باعث اب تک کم از کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کراس ریور پرائمری ہیلتھ کیئر ڈویلپمنٹ ایجنسی کی سربراہ جینٹ ایکپیونگ نے ریاست کے دارالحکومت کالابار میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مقامی حکام نے جمعرات اور ہفتہ کی درمیانی شب ریاست کے بلدیاتی علاقے ابی کے 10 دیہات میں پھیلنے والی وباء  کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جینٹ ایکپیونگ نے کہا کہ وباء کے نتیجے میں اب تک 30 سے زائد افراد کو ہسپتال میں داخل کیا جا چکا ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انتہائی خطرناک بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے متاثرہ دیہات میں انسانی امداد اور مادی وسائل فراہم کر دیے گئے ہیں۔

اہلکار نے کہا کہ اگر متاثرہ دیہات میں احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جاتا تو اموات سے بچا جا سکتا تھا۔

نائیجیریا کی ریاست ادماوا کے قصبے موبی میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ٹیم کی جانب سے ہیضے کے نئے کیسز کی تلاش کیلئے گھر گھر مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کے ساتھ ایک رسپانس ٹیم، نائیجیرین ریڈ کراس اور نائجیریا کی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت پروگرام کے ماہرین کے ساتھ متاثرہ دیہات کے مکینوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے موقع پر موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو اس بیماری سے نمٹنے کے ممکنہ طریقوں کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے پوری کمیونٹی تک رسائی حاصل کر چکے ہیں اور وباء کی منتقلی کو روکنے کیلئے ہر ممکن طریقے استعمال کر رہے ہیں۔