• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مریخ پرموجود ناسا کے ہیلی کاپٹر کی 50ویں پرواز مکملتازترین

April 15, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کے مریخ پر موجود ہیلی کاپٹر نے سرخ سیارے پر اپنی 50ویں پرواز مکمل کر لی ہے۔ ناسا کے مطابق، زمین کے علاوہ کسی بھی دوسرے سیارے پر موجود اس پہلےہوائی جہاز  نے جمعرات کو یہ 50 واں سنگ میل حاصل کیا۔  اور اس نے 145.7 سیکنڈ میں 322.2 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ناسا نے کہا کہ ہیلی کاپٹر نے 800 میٹر چوڑے  گڑھے "بیلوا کریٹر" کے قریب اترنے سے پہلے 18 میٹر کی اونچائی کا نیا ریکارڈ بھی حاصل کیا۔

انجیونٹی نامی یہ ہیلی کاپٹر18 فروری 2021 کو ناسا کےپرزیورینس روور کے ساتھ  مریخ پر پہنچا تھا۔یہ  ہیلی کاپٹر پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر طاقت سے چلنے والی پرواز کی جانچ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ہے۔