بیجنگ (شِنہوا) پیداواراورسماجی زندگی کو تیزی سے معمول پرواپس لاتے ہوئے چین کوویڈ-19 وبا کی موجودہ صورتحال سے باہرنکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گوویمن نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک نے کوویڈ-19 کی روک تھام اور کنٹرول میں ایک بڑی اور فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ نئے مرحلے میں کوویڈ-19کی روک تھام اور کنٹرول سےمتعلق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اورمنصوبوں پربھرپورطریقے سے عملدرآمد کیا جائےگا۔
گاؤ نے کہا کہ سی پی پی سی سی کی 14ویں قومی کمیٹی معاشی وسماجی ترقی کے ساتھ وبائی ردعمل کو مربوط کرنے،طبی خدمات میں کمزوریوں کو دوراورصحت عامہ کی بڑی ہنگامی صورتحال کو روکنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے سے متعلقہ مسائل پرفعال طور پر تجاویز پیش کرے گی۔