• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ملائیشیا میں سیلاب کے باعث 56 ہزار سے زائد افراد بے گھر ، 5 ہلاکتازترین

December 29, 2022

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے مختلف حصوں میں شدید سیلاب کے باعث 5 ریاستوں  میں 56 ہزار 159 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی برناما کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقے جزیرہ نما خطے کے مشرقی ساحل کے ساتھ واقع ہیں ، ریاست کیلانتان میں 17 ہزار 326 اور ریاست تیرنگانو میں 37 ہزار 792 سیلاب متاثرین کو امدادی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے 15 ماہ کے ایک بچے سمیت 5 اموات کی تصدیق کی ہے۔

متاثرہ ریاستوں کے کئی علاقوں میں دریا کا پانی خطرے کی سطح سے بلند ہو گیا ہے۔

فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے فائر سیفٹی ڈویژن کے ڈائریکٹر احمد عزرم عثمان نے کہا کہ ان کی ٹیم تیرنگانو میں سیلاب کی صورتحال کا درست اندازہ لگانے کیلئے فضائی نگرانی کر رہی ہے اور کیلانتان میں بھی اسی طرح کی نگرانی جاری رہے گی۔

دیگر متاثرہ ریاستوں میں پہانگ، جوہر اور پیراک شامل ہیں، جہاں سے سینکڑوں افراد کا انخلا کرایا جا چکا ہے۔