• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مکاؤ میں چھنگ عہد کے بہار تہوار کی روایات سے منسلک نمونوں کی نمائشتازترین

December 29, 2022

مکاؤ(شِنہوا)چین کے مکاؤ  خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر)  میں موسم بہار کے تہوار کی روایات سے منسلک اور چھنگ شاہی خاندان سے  تعلق رکھنے والے  پیلس میوزیم میں رکھے گئے ثقافتی نمونوں کی نمائش گزشتہ روز شروع ہوگئی۔

خوشگوار آغاز: شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات کے نام سے اس نمائش میں 100 سے زائد قیمتی برتن، پینٹنگز، لباس اور موسیقی کے آلات شامل ہیں جو بہار کے تہوار کی روایتی رسومات بشمول عبادت، خاندانی ملاپ، چائے کی دعوت کے ساتھ ساتھ آئس سکیٹنگ گیمز، آتش بازی اور چینی اوپیرا جیسی تفریحی سرگرمیوں کوپیش کرتے ہیں۔

چین کے جنوبی علاقے مکاؤ میں خوشگوار آغاز: شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات کے نام سے منعقدہ نمائش  کا ایک منظر۔(شِنہوا)

مکاؤ ایس اے آر حکومت کے ثقافتی امور بیورو کے ڈائریکٹر لیونگ وائی مین نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نمائش دیکھنے والوں کے  روایتی چینی ثقافت کے بارے میں  علم اور سمجھ میں اضافہ ہوگا۔

پیلس میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژاؤ گوینگ نے کہا کہ بہت سے نمونے پہلی بار مکاؤ میں عوامی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

چین کے جنوبی علاقے مکاؤ میں خوشگوار آغاز: شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات کے نام سے منعقدہ نمائش  کا ایک منظر۔(شِنہوا)

چین کے جنوبی علاقے مکاؤ میں خوشگوار آغاز: شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات کے نام سے منعقدہ نمائش  میں لوگ نمونوں کو دیکھتے ہوئے۔(شِنہوا)

چین کے جنوبی علاقے مکاؤ میں خوشگوار آغاز: شہرممنوعہ میں موسم بہار کے تہوار کی روایات کے نام سے منعقدہ نمائش میں لوگ  نمونوں کو دیکھتے ہوئے۔(شِنہوا)