• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میکسکیو ، جیل میں حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئیتازترین

January 03, 2023

میکسیکو سٹی (شِنہوا) میکسیکو کے شمالی صوبے چی ہواہوا کے سرحدی شہر سیوداد جوریز کی ایک جیل پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے جن میں 10 محافظ بھی شامل ہیں۔

ریاستی استغاثہ کے دفتر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ واقعے میں 27 قیدی فرار اور 13 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 قیدی اور تین افسران شامل ہیں۔

میڈیم سکیورٹی سینٹر فار سوشل ری انسرشن نمبر 3 پر حملہ اتوار کی صبح ہوا۔ بکتر بند گاڑیوں میں سوار مسلح مشتبہ افراد نے جیل میں سکیورٹی گارڈز پر فائرنگ شروع کی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

میکسیکو کے وزیر دفاع لوئس کریسن سیو سینڈوول نے کہا کہ جیل ٹوٹنے کے بعد جیل کی تلاشی کے دوران  10 " پرتعیش کمرے  "، ہتھیار، منشیات اور 17 لاکھ پیسوز (تقریباً 87 ہزار امریکی ڈالرز) برآمد ہوئے جو ایک تجوری میں رکھے گئے تھے۔

جیل پر حملہ کرنے والے کا تعلق لاس میکسیکلز گروہ سے ہے جس کے کابورکا کارٹیل سے تعلقات ہیں۔ سینڈوول نے کہا کہ فرار ہونے والوں میں ان کا رہنما ارنسٹو الفریڈو پنن بھی شامل ہے، جسے "ایل نیٹو" کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس جیل میں 3 ہزار 901  قیدی موجود ہیں۔