میکسیکو سٹی (شِنہوا) میکسیکو کے شمالی شہر سیوداد جوریز کی ایک جیل پر حملے میں 10 محافظ اور 4 قیدی ہلاک ہو گئے۔
چی ہواہوا کے ریاستی استغاثہ دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صبح کے اوقات میں بکتر بند گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے جیل کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
میکسیکو کے فوجیوں اور ریاستی پولیس نے بعد میں جیل کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا، اس واقعے کے دوران 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ 24 قیدی فرار ہوگئے۔
بیان کے مطابق مقامی پولیس نے ایک گاڑی میں 2 مسلح افراد کو ہلاک کردیا۔