ینگون(شِنہوا)میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل (ایس اے سی) کے چیئرمین سینئر جنرل من آنگ ہلینگ نے بدھ کے روز ملک کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر 7 ہزار 12 قیدیوں کی سزا معاف کر دی ہے۔
معافی کے احکامات کے مطابق میانمار کے ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کے موقع پر امن عامہ اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر قیدیوں کی سزائیں معاف کی گئی ہے۔
معافی کے ایک علیحدہ حکم کے مطابق کونسل نے ملک بھر میں جیلوں میں بند کچھ قیدیوں کی سزاؤں کا چھٹا حصہ بھی کم کر دیا ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں 2021ء اور 2022ء کے دوران 239 غیر ملکیوں سمیت 59 ہزار قیدیوں کی سزائیں معاف کی گئی ہیں۔