ینگون(شِنہوا) میانمار کے مغربی ساگانگ علاقے میں ایک ڈرون حملے میں پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔
میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل کی انفارمیشن ٹیم نے جمعہ کو بتایا کہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا بم حملہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 40 منٹ پرساگانگ علاقے کے ساگانگ ٹاؤن شپ کے ایک گاؤں میں ایک سرکاری اسکول کے قریب ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روایتی تھنگیان واٹر فیسٹیول کے موقع پر ایک ڈرون کے ذریعے چار بم گرائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرین دیہاتی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں جو روایتی تھنگیان واٹر فیسٹیول منا رہے تھے۔جنہیں طبی علاج کے لیے ساگانگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسی دن میانمار کی مشرقی ریاست شان کے لاشیو قصبے میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں چار افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مجرموں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔