• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی جاں بحقتازترین

December 28, 2022

رم اللہ(شِنہوا) مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے دھاوے کے نتیجے ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جنین شہر سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ لڑکی جنا زکارنہ کو اسرائیلی فوجیوں کی فائر کی گئی 7 گولیاں لگیں جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو مطلوب 2 فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کیلئے اسرائیلی فوج کے ایک خصوصی دستے نے بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے جنین شہر پر دھاوا بولا۔

فلسطین کی انجمن ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4 زخمی فلسطینیوں کو شہر کے مرکزی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق 2 مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں کی درجنوں فلسطینی شوٹرز کے ساتھ جھڑپ ہوئی ، یہ بھی بتایا کہ علاقے میں متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کے تبادلہ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے جنین شہر سے انخلاء کے بعد رہائشیوں نے فلسطینی لڑکی کو اپنے خاندانی گھر کی چھت پر مردہ حالت میں پایا جس کے جسم میں 7 گولیاں لگی ہوئی تھیں۔

لڑکی کی موت پر اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔