منیلا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) مغربی بحرالکاہل خطے نےکہا ہے کہ مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں صحت عامہ کے شعبے میں گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران ہونے والی سرمایہ کاری اور ایجادات کی وجہ سے لوگوں کی اوسطاً عمر 77 سال تک ہے۔ اپنے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر، ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس کے قیام کے وقت مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں لوگوں کی متوقع عمر40 سے 50 سال کے درمیان تھی۔ ڈبلیو ایچ او کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سوزانا جاکب نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او صحت کو فروغ دینے، دنیا کو محفوظ رکھنے اور کمزوروں کی خدمت کے لیے ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ تمام لوگ صحت اور تندرستی کی اعلیٰ ترین سطح حاصل کر سکیں۔ جاکب نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ماضی کی کامیابیوں کا جشن منایا جائے، ان کو مستحکم کیا جائے اور مغربی بحرالکاہل میں لوگوں کی زندگیوں کے معیار کو بڑھانے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں۔