بیجنگ(شِنہوا)چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوارجو ایک اہم اقتصادی اشاریہ ہے، مارچ میں گزشتہ سال کی نسبت 3.9 فیصد بڑھ گیا۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے منگل کو جاری اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 2022 کی چوتھی سہ ماہی کی سطح سے 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
این بی ایس نے کہا کہ چین کی صنعتی پیداوار رواں برس کے پہلےتین مہینوں میں بتدریج بحال ہوئی ہے جبکہ کاروباری توقعات میں مجموعی طور پر بہتری آئی ہے۔