• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

قرنِ افریقہ پر خشک سالی کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں:آئی ایم او کا انتباہ تازترین

February 28, 2023

 
 ادیس ابابا(شِنہوا) ترک وطن کے بین الاقوامی ادارے(آئی او ایم ) نے قرنِ افریقہ کے خطے میں خشک سالی کے اثرات سے خبردار کیا ہے۔

آئی او ایم نے مشرقی اورقرن افریقہ خشک سالی صورتحال سے متعلق جاری کردہ اپنی تازہ ترین  رپورٹ میں کہاکہ قرنِ افریقہ میں بارش کے مسلسل پانچویں ناکام سیزن کے بعد اس خطے میں خشک سالی سے 3کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 20 لاکھ سے زیادہ لوگ جان بچانے کی تلاش میں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ قرن افریقہ کے خطے میں 2023 میں کثیر سالہ خشک سالی کے تباہ کن نتائج جاری رہیں گے جس سے لوگو ں کو فوری مدد کی ضرورت پڑے گی۔

ڈبلیو ایم او نے گزشتہ بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایک نئی موسمی پیشن گوئی کے مطابق اگلے تین ماہ کے دوران خطے کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارش متوقع ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ایتھوپیا، کینیا اور صومالیہ کے لیے بارشوں کی قلت کے اعتبار سے چھٹاناکام موسم ہوگا۔