بیجنگ (شِنہوا) چین کی معیشت میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران کھپت کی سرگرمیوں میں اضافے اورصنعتی اپ گریڈنگ میں جدت سے آںے والی بہتری کے باعث بحالی کی رفتار برقرارہی ہے۔
22 سے 24 جون تک تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات میں، دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی سیاحتی صنعت میں متحرک بحالی ہوئی ، جس کے دوران مجموعی طور پر 10کروڑ60لاکھ اندرون ملک سیاحتی دورے کیے گئے،اور37ارب 31کروڑیوآن(تقریباً 5ارب 16کروڑ ڈالر) کی سیاحتی آمدنی حاصل ہوئی۔
وزارت ثقافت وسیاحت کے مطابق گزشتہ سال کے اعداد و شمار میں بالترتیب 32.3 اور 44.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سول ایوی ایشن کے ادارے کے مطابق عوام کی جانب سے سفرکرنے کے اخراجات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا،سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران23کروڑ6لاکھ 50ہزارسے زیادہ فضائی سفری دورے کیے گئے،جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 139.9 فیصد زیادہ ہیں۔
ملک کی ایک بڑی ایئرلائن، ہائی نان ایئرلائن نے کہا کہ اس کی آپریشنل کاکردگی اور سال کی پہلی ششماہی میں مسافروں سے ہونے والی کی کل آمدنی 2019 کی اسی مدت سے زیادہ رہی ہے۔
سال کی پہلی ششماہی میں ہائی نان ایئر لائنزکی اوسط یومیہ اندرون ملک پروازیں 669 تک پہنچ گئیں، جو کہ 2019 کی سطح کے برابر ہے۔ کمپنی کے مطابق اوسطاً مسافرلوڈ فیکٹر 81.5 فیصد رہا اور 34 بین الاقوامی روٹس پر پروازوں کا دوبارہ آغاز کیاگیا۔