• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کویت کی کابینہ نے پارلیمنٹ کے ساتھ تنازعات پر استعفیٰ دے دیاتازترین

January 25, 2023

کویت سٹی(شِنہوا) کویت کی کابینہ نے حزب اختلاف کی زیر قیادت پارلیمنٹ کے ساتھ تنازعات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے کابینہ کا استعفیٰ ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو پیش کر دیا۔

خبر ایجنسی نے کابینہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ ایگزیکٹو اور قانون ساز اتھارٹی کے درمیان عدم اتفاق کے باعث دیاگیا۔

پارلیمنٹ کا اجلاس منگل کو ہونا تھا۔ سبکدوش ہونے والی کابینہ، جس نے اکتوبر میں حلف اٹھایا تھا، کویت میں تین سالوں میں چھٹی کابینہ تھی۔ کویت نے گزشتہ دس برس میں اپنے چھٹے انتخابات کا انعقادستمبر میں کیا تھا جس میں حزب اختلاف کی زیرقیادت  پارلیمنٹ قائم ہوئی۔