بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی تاریخ پر ایک کتاب روسی، فرانسیسی، ہسپانوی، جرمن، عربی اور اطالوی زبانوں میں شائع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر بیجنگ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے ایڈیشنز کا اجرا کیا گیا۔ پبلشر کے صدر شی وائی ڈونگ نے تقریب میں بتایا کہ یہ اشاعت ہفتے کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 102 ویں یوم تاسیس کے جشن کی مناسبت سے جاری کی گئی ہیں۔ پبلشر کے مطابق یہ کثیر لسانی کتا بیں غیرملکی قارئین کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ترقی کو زیادہ معروضی اور درست طریقے سے سمجھنے میں مدد دیں گی اور ایک ایسے چین کو پیش کرنے میں اہم ہیں جو قابل اعتماد، پرکشش اور قابل احترام ہو۔ اس کتاب کا انگریزی ایڈیشن 2021 میں شائع ہوا تھا