ہوانا (شِنہوا) ہوانا میں چینی سفارت خانہ نے کیوبا کے جزیرے پر یونیسکو کے دفتر کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتے کے اختتام پر کیوبا کے عوام کے لئے اپنے دورازے کھول دیئے ہیں۔
کیوبا میں چین کے سفیر ما ہوئی نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چین، کیوبا اور دیگر ممالک کے ساتھ ثقافتی، تاریخی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
ما نے کیوبا کے مڈل اسکول کے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے کہا کہ وہ چینی زبان کی تعلیم جاری رکھیں اور چین ۔کیوبا دوستی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک پل کا کردار ادا کریں۔ چینی سفارت خانہ نے طلباکے لئے ٹیبل ٹینس اور علمی مقابلوں جیسی چینی ثقافت کی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا ۔
اس تقریب میں ہوانا میں سفارتی کور کے ارکان، ماہرین، یونیورسٹی کے طلبااور سفارت خانہ کی تاریخ سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے مقامی رہائشیوں نے بھی شرکت کی-