• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینٹن میلے کے دوسرے مرحلے 4.5 ارب امریکی ڈالرز کے برآمدی سودےتازترین

April 28, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں جاری 133 ویں چائنہ درامدی و برآمدی میلے (کینٹن میلہ) کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیرہوگیا۔ یہ مرحلہ 5 روز جاری رہا جس میں لوگوں کی آمد اور کاروبار میں تیزی رہی۔

وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئے ٹنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دوسرے مرحلے میں بدھ تک 8 لاکھ 15 ہزار افراد نے میلے میں شرکت کی جبکہ اس دوران 4.5 ارب امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے برآمدی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

دوسرے مرحلے میں 12 ہزار سے زائد اداروں نے غیر پائیدار اشیائے صرف، تحائف اور گھریلو اشیاء نمائش کے لئے پیش کی۔ کم کاربن مصنوعات لوگوں کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز تھی جبکہ کچھ اشیاء کے 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کے سودے ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال زچہ وبچہ مصنوعات سیکشن کا اضافہ کیا گیا تھا جس نے توقع سے بہتر نتائج دیئے اور بدھ تک 11 کروڑ ڈالرز تک کے سودے ہوئے۔

بدھ تک 3 لاکھ 90 ہزار خریداروں نے آن لائن شرکت کی جن میں 91 فیصد بیرون ملک سے تھے۔

شو نے کہا کہ کینٹن میلے کا تیسرا مرحلہ یکم سے 5 مئی تک منعقد ہوگا جس میں ملبوسات، جوتے، اسٹیشنری، کھانے پینے کی اشیاء اور طبی سازوسامان نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔