• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

خراب موسم کے باعث شدید جھٹکے لگنے سے امریکی پرواز میں سوار 36 افراد زخمیتازترین

December 29, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی ریاست ہوائی کے دارالحکومت ہونولولو میں لینڈنگ سے قبل خراب موسمی صورتحال کے باعث ہوائی ایئرلائنز کی ایک پرواز کو جھٹکے  لگنے سے 36 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن  خون۔ ٹی وی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایریزونا کے فونیکس سے آنیوالے طیارے کو ہونولولو سے تقریباً 30 منٹ کے فاصلے پر شدید خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مزید بتایا کہ گزشتہ سہ پہر ڈینئل کے انوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونولولو ایمرجنسی میڈیکل سروسز اور امریکن میڈیکل ریسپانس نے ہنگامی صورتحال کا جواب دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیرامیڈیکس اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز نے جائے وقوعہ پر 36 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایک 14 ماہ کے بچے سے لیکر بالغ عمر کے 20 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔

ہوائی ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ طیارہ واقعہ کے بعد مقامی وقت کے مطابق تقریباً 10 بجکر 50 منٹ قبل از دوپہر (صبح 5 بجکر 50 منٹ پاکستانی وقت) پر ہونولولو میں بحفاظت لینڈ کر گیا ہے۔ ایئربس اے 330 ہوائی جہاز میں 278 مسافر اور عملہ کے 10 ممبران سوار تھے۔

امریکہ کی وفاقی شہری ہوابازی انتظامیہ نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔