• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جون میں چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت تاریخی بلندی پر پہنچنے کی توقعتازترین

July 04, 2023

بیجنگ(شِنہوا ) چین کی نئی توانائی سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ نے اپنی مضبوط توسیع کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کی پیشین گوئی کے مطابق جون میں اس کی ریکارڈ فروخت کی توقع ہے۔منگل کوایسوسی ایشن کے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون 2023 میں چین میں نیو انرجی وہیکل (این ای وی)کی تھوک فروخت7 لاکھ 40 ہزار کے ریکارڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ پیشن گوئی پرمبنی اعداد و شمار کے مطابق فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 10 فیصد اضافہ اورگزشتہ سال کی نسبت 30 فیصد اضافہ ہوگا۔ملک بھر میں جون کے لیے نئی توانائی گاڑیوں کی پرچون فروخت کا تخمینہ بھی7 لاکھ 40 ہزار یونٹس ہے۔