• -, -
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ باک کو خصوصی صدارتی معافی دیدی گئیتازترین

December 27, 2022

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے منگل کے روز سابق صدر لی میونگ باک کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر سیاستدانوں اور سابق حکومتی عہدیداروں کو بھی خصوصی معافی دیدی ہے۔

وزارت انصاف کے مطابق فروری 2013ء تک واحد پانچ سالہ مدت صدارت پر فائز رہنے والے لی میونگ باک کو رشوت اور غبن کے جرم میں اکتوبر 2020ء میں 17 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن ان کی صحت کے مسائل کی وجہ سے ان کی سزا پر عملدرآمد جون سے روک دیا گیا تھا۔

بدھ سے مؤثر ہونیوالی خصوصی معافی کے ساتھ لی میونگ باک کو بقایا 15 سال سزائے قید سے استثنیٰ مل جائیگا۔

یہ مئی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یون سوک یول کی جانب سے دی جانیوالی دوسری صدارتی معافی ہے۔