تہران(شِنہوا) ایران میں جاسوسی کے الزام سزا پانے والا ایرانی نژاد امریکی شہری باقر نمازی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سفری پابندی ہٹائے جانے کے بعد بدھ کے روز ایران سے عمان پہنچ گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق 85 سالہ باقر نمازی کو 2016 میں اپنے بیٹے سیامک کے ساتھ امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے بدھ کے روز ایک ویڈیو جاری کی جس میں نمازی کو نجی طیارے میں سوار ہوتے دکھایا گیا ہے۔ گھنٹوں بعد ایرانی سٹوڈنٹ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ نمازی عمان پہنچ گئے ہیں۔نمازی کو فروری 2016 میں جیل میں قید اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے ایران پہنچنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔