• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کی سابق خاتون رکن نے جنسی حملوں پر حکومت اور بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیاتازترین

January 30, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس (جی ایس ڈی ایف) میں خدمات انجام دینے کے دوران مرد اراکین کے ہاتھوں جنسی زیادتی اور اکثر ہراساں  ہونے والی ایک خاتون نے حکومت اور پانچ حملہ آوروں کے خلاف دیوانی مقدمہ دائر کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔

23 سالہ رینا گونوئی جنہوں نے جون 2022 میں فورس چھوڑی اور فوکوشیما پریفیکچرمیں گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے کیمپ کوریاما میں ہونے والی زیادتیوں کے ایک وسیع  سلسلے کے بارے میں آن لائن پوسٹ کیا، نے یوکوہاما ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

گونوئی نے گزشتہ جون میں وزارت دفاع کو خود پر جنسی حملوں سے آگاہ  اور تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے ریاست اور  پانچ حملہ آوروں سے ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ انکا کہنا ہے کہ انہیں موسم خزاں 2020 اور اگست 2021 کے درمیان روزانہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی وزارت دفاع نے ان کے الزامات کی تصدیق کی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ گونوئی کو مرد ارکان کی جانب سے کئی بار جنسی ہراسانی کانشانہ بنایا گیا۔

وزارت نے گزشتہ سال ستمبر میں گونوئی سے معافی نامہ کے ذریعے معافی طلب کی تھی۔ اس کے بعد سے کچھ حملہ آور کیمپ کوریاما میں دیگر خواتین ارکان کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مجرم پائے گئے۔