ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا مغربی شہر واکایاما کے دورے میں تقریر کے دوران سموک بم کے دھماکے میں محفوظ رہے جنہیں بحفظات طریقے سے منتقل کر دیا گیا ہے۔
قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ مشتبہ شخص جس نے پائپ نما بم واکایاما کی ایک بندرگاہ پر پھینکا جہاں کشیدا ہفتہ کے روز دورے پر موجود تھے جبکہ حملہ آور کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
این ایچ کے کی فوٹیج میں لوگوں کے ہجوم کو بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب اس علاقے میں دھواں بھر گیا اور وہاں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی اور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
کیوڈو نیوز اور دیگر میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق دھوئیں کے ساتھ مشابہت والا دھماکہ خیز مواد مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 30 منٹ پر کشیدا کے قریب اس وقت پھینکا گیا جب وہ ایوان نمائندگان کے ضمنی انتخاب کی حمایت میں کھلے مقام میں تقریر کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم کو فوری طورحفاظت میں لیا گیا اورانہیں جائے وقوعہ سے نکالا گیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔