• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان تابکار پانی کے اخراج کے منصوبوں پر شفافیت کا مظاہرہ کرے: روسی وزارت خارجہتازترین

June 08, 2023

ولادیووسٹاک(شِنہوا)  روس نے جاپان سے فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکار پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں مزید شفافیت دکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں ٹوکیو کے منصوبوں کے بارے میں تشویش کا اظہار اور شفافیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ضرورت پڑنے پر معلومات اور پانی کے نمونوں تک رسائی کی درخواست کرتے ہوئے جاپان پر زور دیا کہ وہ پڑوسی ممالک کو ممکنہ تابکاری کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے اقدامات سے آگاہ کرے۔

جاپان کا دعویٰ ہے کہ تابکار پانی سمندر میں خارج کرنے کے منصوبے سے خطے کے ماحول یا لوگوں کی صحت کو کوئی خاص خطرہ نہیں۔ اس بات کا ذکر  کرتے ہوئے کہ روس نے جاپان سے مکمل شفافیت کی ضرورت پر زور اور متعلقہ معلومات تک مکمل رسائی کا مطالبہ کیا ہے زاخارووا نے کچھ خطرناک عوامل پر روشنی ڈالی جن کے لیے مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔