• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان میں ریکارڈ برف باری کے باعث گاڑیاں پھنس گئیں، ٹرینیں معطلتازترین

December 29, 2022

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان میں نیگاتا ، جنوبی ٹوہوکو پریفکچر اور ٹوکیو کے دیگر شمالی علاقوں میں ریکارڈ سطح پر برفباری کے باعث گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئی ہیں ، بجلی کی بندش اور نقل و حمل کے نظام میں بھی خلل پڑا ہے۔

موسمیات ایجنسی نے منگل کے روز بتایا کہ نیگاتا پریفکچر میں سڑکوں پر بھاری برفباری کے باعث سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئی ہیں ، مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیلف ڈیفنس فورسز کو تیار کر لیا گیا ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا ہے کہ 11 بجے قبل از دوپہر (صبح 7 بجے پاکستانی وقت) تک کچھ علاقوں میں برفباری کی مقدار موسمی اوسط سے 3 گنا ہو گئی ہے، یاماگاتا پریفیکچر کے ایک گاؤں میں 2.24 میٹر اور نیگاتا پریفیکچر میں 1.87 میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان خطوں میں متاثر ہونیوالی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام جاری رہے گا۔

منگل کی صبح کے اوائل میں شدید برفباری کے باعث نیگاتا کے کاشیوازاکی میں شاہراہوں پر تقریباً 800 گاڑیاں پھنس گئیں ، بجلی منقطع اور کچھ ٹرینوں کی خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔