• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان، ایک اپارٹمنٹ میں آ تشزدگی کے باعث 4 افراد ہلاکتازترین

January 22, 2023

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے مغربی شہر کوبے کے ایک اپارٹمنٹ میں اتوار کی علی الصبح  آ تشزدگی سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ  واقعہ میں 4 دیگرافراد کی  ہلاکت کا خدشہ ہے۔

کیوڈو نیوز کی  رپورٹ  کے مطابق  امدادی عملے  کو مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بجکر 35منٹ کے قریب ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ کوبے کے ہیوگو وارڈ میں 3 منزلہ ہاؤسنگ کمپلیکس کی پہلی منزل کی کھڑکی سے کالا دھواں نکل رہا ہے۔

رپورٹ میں پولیس اور دیگر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا  ہےکہ جائے وقوعہ پر 4 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 4 دیگر افراد کو بے ہوشی کی حالت میں  ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق تمام 8 افراد اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر پائے گئے تھے۔

اس آگ پر تقریباً 1 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

کیوڈو نیوز کے مطابق 300 مربع میٹرز عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کا مجموعی طور پر 60 مربع میٹرز حصہ  جل گیا تھا۔