• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹیسلا کا سربراہ چین کی مصنوعی ذہانت صنعت کی ترقی کے مداحتازترین

July 07, 2023

شنگھائی(شِنہوا) ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے  چین کی مصنوعی ذہانت کی صنعت کی ترقی کو سراہا ہے۔

شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت کانگریس کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں مسک نے کہا کہ چین کے پاس مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی مضبوط طاقت ہوگی کیونکہ ملک میں بہت سے ذہین لوگ ہیں۔

انہوں نے دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت صنعت کو منظم کرنے پر زور دیا کیونکہ اس کی تیز رفتار ترقی کے  پوشیدہ پہلو باعث تشویش اور خطرہ ہے۔

مسک نے یہ بھی کہا کہ ٹیسلا ممکنہ طور پر رواں سال کے اختتام تک ایل 4 یا ایل 5 خود کار ڈرائیونگ صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پر خود مختارڈرائیونگ کو حاصل کرلی گی۔

مسک نے مزید کہا کہ امریکہ میں آزمائش شدہ ٹیسلا کاروں کے لیے انسانی مدد کی ضرورت شاذ و نادر ہی ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹیسلا اپنی سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجیز کا اجازت نامہ دیگر کار ساز اداروں کو دینے کو تیار ہے۔