شنگھائی(شِنہوا) ٹیسلا کے شنگھائی پلانٹ سے گزشتہ ماہ 75ہزار842 گاڑیوں کی ترسیل کی گئی۔ چین کی پیسنجر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کے شنگھائی پلانٹ سے گزشتہ سال7لاکھ 10ہزار گاڑیوں کی ترسیل کی گئی جو 2021 سے 48 فیصد زیادہ ہیں۔ مئی کے آغاز تک، کمپنی نے چینی مین لینڈ پر 1ہزار600 سے زیادہ سپر چارجنگ اسٹیشن، 10ہزار سے زیادہ سپر چارجنگ پائلز اور 700 سے زیادہ چارجنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔ 2019 میں قائم ہونی والی شنگھائی میں ٹیسلا گیگا فیکٹری امریکہ سے باہر اس کی پہلی گیگا فیکٹری ہے۔
امریکی کار ساز کمپنی نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ شنگھائی میں ایک نئی میگا فیکٹری بنائے گی، جو کمپنی کی توانائی ذخیرہ کرنے والی مصنوعات میگا پیک کی تیاری کے لیے وقف ہوگی۔ نئے پلانٹ پر اس سال کی تیسری سہ ماہی میں تعمیراتی کام شروع ہوگا جو 2024 کی دوسری سہ ماہی میں پیداوار شروع کرے گا۔