اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے یوکرین بحران قابوسےباہرہونے کے خطرے سےخبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین بحران میں پہلے سے زیادہ ظلم، خطرے اور غیر متوقع طور پر طوالت، توسیع اور پیچیدگی کے آثارپید اہوئے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو حالات کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے، لڑائی کے جلد از جلد خاتمے اور سیاسی تصفیے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میدان جنگ کی صورتحال واضح کرتی ہے کہ فوجی ذرائع بحران حل نہیں کر سکتے۔ تنازعہ کے طول پکڑنے سے صرف عام شہریوں کو مزید مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا یہاں تک کہ غیر متوقع اور ناقابل تلافی حالات کا باعث بن سکتا ہے۔چینی ایلچی نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بحران کتنی دیر تک جاری رہتا ہے اسے بالآخر سیاسی ذرائع سے ہی حل کیا جانا چاہیے۔