• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوگنڈا میں طوفانی بارشوں سے مٹی کے تودے گرنے سے 6افراد ہلاکتازترین

May 03, 2023

کمپالا(شِنہوا) یوگنڈا کے مغربی علاقے کے کئی دیہاتوں میں طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

یوگنڈا ریڈ کراس سوسائٹی کی ترجمان آئرین ناکاسیتا نے بتایا کہ مغربی ضلع کسورو کی مرورا سب کاؤنٹی کے بیزی گاؤں میں ایک خاندان کے پانچ افراد اور گیہویاگا گاؤں کے ایک دوسرے خاندان کا ایک شخص مٹی کے تودے گرنے سے دب کر ہلاک ہوئے۔ ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ریڈ کراس کی رسپانس ٹیمیں جائے وقوعہ  پر موجود ہیں، اور مقامی حکام اور کمیونٹی اراکین کے ساتھ مل کر لاشوں کو نکالنےکا کام کررہی ہیں۔