• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حکومت تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو بہت اہمیت دیتی ہے، چینی نا ئب صدرتازترین

July 04, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے بارے میں تیسرے مکالمے اور سائنولوجسٹس کی پہلی عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

چین کے صدر شی جن پھنگ نے مذاکرات کے لیے مبارکباد کا خط بھیجا جسے اس موقع پر پڑھ کر سنایا گیا۔

ہان نے کہا کہ شی جن پھنگ کا خط اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چینی  جماعت اور حکومت تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

ہان نے کہا کہ چین کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل سولائزیشن اینی شیٹو تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور ترقی کے قانون کو ظاہر کرتا ہے اور انسانی معاشرے میں تعاون کے نئے امکانات کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اور اہم عوامی بھلائی ہے جو چین نے گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو اور گلوبل سیکورٹی اینی شیٹو کی پیروی کرتے ہوئے نئے دور میں بین الاقوامی برادری کو فراہم کی ہے ۔یہ انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے چین کی مخلصانہ خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔

ہان نے زور دے کر کہا کہ انسانی تہذیبوں کے تنوع کا احترام کرنا ، ان کی مماثلت کو تلاش کرنا ، تہذیب کی ترقی کی جدت کو برقرار رکھنا اور انسانی تہذیب کی شمولیت کو فروغ دینا ضروری ہے۔