• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں اسلامی جہاد کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ہزاروں افراد کی ریلیتازترین

October 08, 2022

غزہ (شِنہوا) فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے ) تحریک کے قیام کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ہزاروں فلسطینی شہر یوں نے ریلی نکالی۔

 فلسطینی اسلامی جہاد کی اسرائیل کے ساتھ اگست میں آخری کشیدگی کے بعد یہ پہلی ریلی ہے۔

یہ ریلی جمعرات کو  مغربی غزہ میں "ہماری لڑائی یروشلم تک جاری رہے گی" کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی تھی، اور اس کا اہتمام بیک وقت مغربی کنارے، شام، لبنان اور یمن میں کیا گیا تھا۔

شہر کی مرکزی سڑکوں پر رائفلیں اٹھائے ہوئے گروپ کے مسلح ونگ کے درجنوں عسکریت پسندوں کو تعینات کیا گیا تھا جو ماسک اور فوجی وردی پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے دیسی ساختہ راکٹ لانچرز کی نمائش بھی کی ۔

ایران میں مقیم گروپ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے ریلی سےآن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کا حالیہ دور اس بات کے اظہار کے لیے ضروری تھا کہ "دشمن کے سامنے سرتسلیم خم نہ کیا جائے ۔یہ نہیں ہو سکتا کہ دشمن جب اور جہاں چا ہے حملہ کر دے۔

انہوں نے کہا  کہ اسلامی جہاد کا دشمن سے مسلسل لڑنے اور اس کوپیشگی مغلوب کرنے کا فیصلہ ایک تصور، ایک مئوقف اور ایک فرض ہے کہ اس کی توانائی کو ضائع کیا جائے اور اس کی پالیسیوں میں رکاوٹ ڈالی جائے ۔

النخالہ نے واضح کیا کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ برقرار رہنے تک تحریک کے عسکریت پسند اور رہنما اپنےاس نقطہ نظر کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یروشلم تنازعہ کا مرکز تھا اور رہے گا اور یہ کہ وہ اپنی سرزمین، مسجد اقصیٰ اورگرجا گھروں کے دفاع کے لئے لڑیں گے۔