• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین کا قدرتی وسائل کی خودمختاری سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدمتازترین

December 29, 2022

رم اللہ(شِنہوا) فلسطین نے اپنے قدرتی وسائل پر خودمختاری کے حق میں وسیع فرق سے منظور ہونے والی اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بتایا کہ قرارداد کے حق میں ووٹنگ فلسطینی عوام کے حق اور ان کے قدرتی وسائل بشمول زمین، پانی اور توانائی کے وسائل پر ان کی خودمختاری کی تصدیق کرتی ہے۔

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطین میں قدرتی وسائل کا استحصال بند کرے اور آباد کاروں کی طرف سے ماحول کو نقصان پہنچائے جانے والے تمام اقدامات بند کرتے ہوئے انتہائی اہم انفراسٹرکچر کی تباہی ، کنوؤں اور زرعی زمینوں کو ضبط کرنا بند کرے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کے روز قرارداد کو 159 ووٹوں سے منظور کر لیا ہے ، اس کی مخالفت میں 8 ووٹ پڑے جبکہ 10 نے ووٹ نہیں ڈالا۔

اقوام متحدہ نے بتایا کہ متن کے مطابق جنرل اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ قابض طاقت اسرائیل مشرقی بیت المقدس اور مقبوضہ شامی گولان سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں قدرتی وسائل کے استحصال  ، نقصان پہنچانے  ، ان میں کمی یا بے دردی سے استعمال کی وجوہات کو ختم کرے اور انہیں خطرے میں ڈالنا بند کرے۔

المالکی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے اور فلسطینی عوام کے قدرتی وسائل پر حق کی ضمانت دینے کیلئے کام کرے۔