• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن میں سیلاب سے 32 افراد ہلاکتازترین

December 30, 2022

منیلا(شِنہوا)فلپائن میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مرنیوالے افراد کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن و منیجمنٹ کونسل کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوبی فلپائن میں 23 ، مرکزی لوزون جزیرے کے خطے بیکول میں 6 اور وسطی فلپائن میں 3 اموات سامنے آئی ہیں۔

ادارے نے بتایا کہ 24 افراد بدستور لاپتہ ہیں اور 11 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ادارے نے بتایا کہ کم دباؤ والے علاقے سے گزرنے کے باوجود موسمی دباؤ کے باعث ملک کے کچھ علاقوں خصوصاً وسطی اور جنوبی فلپائن میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بیورو نے متنبہ کیا کہ سیلاب اور بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

سیلاب سے ملک بھر کے 10 خطوں میں 4 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور مکانات، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کچھ بے گھر افراد بدستور سرکاری پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔