کن منگ (شِنہوا) دریائے میکانگ پر چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 128 واں مشترکہ گشت شروع کردیا ۔
گشت میں شرکت کے لئے چین ، لاؤس اور میانمار کی 3 بندرگاہوں سے 7 بحری جہاز روانہ ہوئے ۔
گشت 4 دن اور 3 رات جاری رہے گا جس میں سرحد پار جرائم سے نمٹنے پر توجہ دی جائے گی تاکہ دریا کنارے تحفظ اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
دریائے میکانگ کو چین میں دریائے لان کانگ کہا جاتا ہے۔ یہ سرحد پار جہاز رانی کی ایک اہم آبی گزرگاہ ہے۔ اس دریا پر 4 ممالک نے دسمبر 2011 سے مشترکہ گشت کا سلسلہ شروع کیا تھا۔