شنگھائی (شِنہوا) چین میں منعقدہ 14 ویں چائنہ بین الاقوامی ایوی ایشن اور ایرواسپیس نمائش یا ائیرشو چائنہ میں کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (سی او ایم اے سی) کو سی 919 طیارے کے 300 نئے آرڈرز ملے ہیں۔
چینی طیارہ ساز کمپنی کے مطابق چین کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے مسافر طیاروں کے نئے آرڈرز سات مقامی لیزنگ اداروں کی جانب سے ملے ہیں جن میں چائنہ ڈویلپمنٹ بینک لیزنگ ، آئی سی بی سی لیزنگ ، سی سی بی فنانشل لیزنگ ، بی او سی او ایم لیزنگ ، سی ایم بی فنانشل لیزنگ ، ایس پی ڈی بی فنانشل لیزنگ اور سوین فنانشل لیزنگ شامل ہیں۔
سی 919 نے چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے بندرگاہی شہر ژوہائی میں منعقدہ ائیر شو میں حصہ لیا ، اس نمائش نے مقامی اور بین الاقوامی ایوی ایشن کمپنیوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ۔
سی 919 نے ستمبر کے اختتام پر چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ سے سند حاصل کی تھی جو مارکیٹ آپریشن میں اس کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
اسی تقریب میں مقامی طور پر تیار کردہ ایک اے آر جے 21 علاقائی مسافر طیارے نے بھی 30 نئے آرڈر حاصل کئے تھے۔