بیجنگ(شِنہوا)چین کی آن لائن سرچ کمپنی بائی ڈو (Baidu)نیمارچ میں اندرونی جانچ مکمل کرنے کے بعد "ارنی بوٹ" کے نام سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کیاہے ۔ چیٹ بوٹ اس وقت تیاریوں کے آخری مرحلے میں ہے۔آپریشنل ہونے کے بعد، یہ امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے تیار کردہ چیٹ جی پی ٹی کی طرح کام کرتے ہوئے ان پٹ کی بنیاد پر انسانوں کی طرح کسی بھی عبارت کو تحریر کرسکے گی۔ بائی ڈو کے سی ای او، رابن لی نے گزشتہ سال ستمبر میں تکنیکی اور کاروباری ایپلی کیشنز میں اے آئی کو ترقی دینے کا کہا تھا۔ کمپنی کے مطابق چپس،ڈیپ لرننگ فریم ورک، بگ ماڈلز، اور سرچ ایپلی کیشنزسمیت اس کے اے آئی فریم ورک میں مکمل اسٹیک لے آٹ کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی پروجیکٹ سے متعلق تمام ضروری ٹیکنالوجی موجود ہے۔بائی ڈو نے مصنوعی ذہانت کی تیاری میں برسوں محنت کی ہے۔ مارچ 2019 میں، اس نے ارنی فریم ورک کی تجویز پیش کی تھی ، جس میں ڈیپ لرننگ اور مسلسل سیکھنے کی صلاحیت کی بنیاد پر معلومات کو شامل کیا گیا ہے۔