• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے ہیبی میں جنوری-فروری میں غیر ملکی تجارت میں تیزتر ترقیتازترین

March 23, 2023

شیجیاژوانگ(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبی میں 2023 کے پہلے دو مہینوں میں غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت8.1 فیصد اضافے سے86ارب 67 کروڑ یوآن (تقریباً 12 ارب 60 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

شیجیاژوانگ کے محکمہ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کی برآمدات مجموعی طور پر48 ارب 44 کروڑ یوآن ہیں جوگزشتہ سال کی نسبت3.6 فیصد زائد ہیں جبکہ درآمدات 14.4 فیصد اضافے سے 38 ارب 23 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔

رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں امریکہ ہیبی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا جس کی درآمدات اور برآمدات کا حجم گزشتہ سال کی نسبت6 فیصد بڑھ کر 11 ارب 53 کروڑ یوآن تک پہنچ گیا۔

اس عرصے میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کے ساتھ صوبے کی غیر ملکی تجارت 17.6 فیصد بڑھ کر9 ارب 79 کروڑ یوآن جبکہ یورپی یونین کے ساتھ صوبے کی غیر ملکی تجارت 5.1 فیصد بڑھ کر9 ارب 6 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔