• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی شہر شیامین اور برکس ممالک کے درمیان تجارت میں57.3 فیصد اضافہتازترین

April 18, 2023

شیامین (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے ساحلی شہر شیامین کی برکس ممالک کے ساتھ غیر ملکی تجارت 2023 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال  کے مقابلے میں 57.3 فیصد اضافے کے ساتھ 24 ارب 77کروڑ یوآن(تقریباً 3 ارب 60کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

مقامی کسٹم حکام کے مطابق برازیل، روس، بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ شیامین کی غیر ملکی تجارت اس مدت کے دوران اس کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت کا 10.6 فیصد ہے۔  ابھرتی ہوئی مارکیٹ گروپ، برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔2017 میں برکس کی نویں سربراہ کانفرنس  شیامین میں منعقد ہوئی تھی۔

   اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران، شیامین کی برکس ممالک کو برآمدات 7 ارب 27 کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 27.9 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ برکس ممالک سے اس کی درآمدات 74 فیصد زیادہ اضافے کے ساتھ 17ارب50کروڑ یوآن رہیں۔