بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین-برطانیہ تجارت میں "جمود توڑنے کے مشن" کی 70 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے شرکا کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔
صدرشی نے خط میں اس بات کی نشاندہی کی کہ 70 سال قبل برطانوی تاجروں نے جیک پیری کی نمائندگی میں نئے چین کے روشن مستقبل اورچین-برطانیہ تعاون کی بڑی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے، جرات کے ساتھ منجمد نظریے کو مسمار کیا اورچین-برطانیہ تجارتی تبادلوں کے چینل کو کھولنے میں سبقت حاصل کی۔
چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران "جمود توڑنے والوں" کی نسلوں نے چین کی ترقی اور اصلاحات میں سرگرمی سے حصہ لیا اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے ذریعے ترقی اور نمو حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چین اور برطانیہ کی تجارت 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور برطانیہ کا تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے اور یہ عالمی امن اور ترقی کے لیے سازگار ہے۔ اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کھلے پن اور تعاون کے علمبردارجذبے کو جاری رکھتے ہوئے نئے دور کے لیے سخت محنت کریں گے،یکساں مفاد پرمبنی تعاون، کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ اوردوطرفہ دوستی اور تعاون کو فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے،صدرشی نے کہا کہ آج کی دنیا میں متعدد چیلنجز ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اوراقتصادی عالمگیریت کوناسازگارحالات کاسامنا ہے۔