بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے دوسرے گروپ کے مطالعاتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترقی کے نئے ماڈل کے قیام کو تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے نئے ماڈل کے قیام کی کوششوں میں تیزی لانا دوسری صدی کے اہداف کو حاصل کرنے اور ترقی وسلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ترقی کے اقدام کو حاصل کرنے کا ایک اسٹریٹجک منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے نئے ماڈل کے قیام کو تیز کرنے سے ہی چین اپنی معاشی بنیاد اور اپنی ترقی کے تحفظ اور استحکام کو مضبوط کرسکےگا۔ اور صرف ایسا کرنے سے ہی چین ہر قسم کی متوقع اور غیر متوقع مشکلات کے درمیان بہتر طور پرزندہ رہنے، مقابلہ کرنے، ترقی کرنے اوراسے برقرار رکھنے کے قابل ہو گا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ چینی قوم کی عظیم تجدید عمل تاخیر یا رکاوٹ کا شکار نہ ہو اور چین کو ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کا ہدف حاصل ہوسکے۔
اجلاس کے دوران سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے ارکان نے ترقی کے نئے ماڈل کے قیام پر غور اور ایک دوسرے کے ساتھ اس حوالے سے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔ ین لی، لیو گوژونگ، ہی لی فینگ، ژانگ گووچھنگ، چھین جننگ اور ہوانگ کنمنگ نے اپنے شعبوں سے متعلقہ اظہار خیال کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے اپنے کلیدی خطاب میں نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں ایک نئے ترقیاتی ماڈل کے قیام کی جانب کچھ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جن میں نظریاتی اتفاق رائے اور کام کی بنیاد کو مضبوط کرتے ہوئے پالیسیوں اور طریقہ کار کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ نئے ترقیاتی پیٹرن کو ہمہ جہت طریقے سے قائم کرنے کے لیے ابھی بہت طویل سفر باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مسئلہ پر مبنی نقطہ نظر اپناتے ہوئے نظام کی سوچ کو لاگو کرنا چاہیے اور ان اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے جو ترقی کے نئے نمونے کی تعمیر میں رکاوٹ ہیں، اصلاحات کو جامع طور پر گہرا ، عملی اور ادارہ جاتی جدت کو فروغ اور مسلسل کوششوں کو جاری رکھنا اور خامیوں کو پورا کرنا چاہیے۔