بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تمام سطح کے حکام پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ عوام اور املاک کی حفاظت یقینی بنانے کو اولین ترجیح دیں اور سیلاب کی روک تھام اور قدرتی آفات سے نجات کے کام میں نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ سمیت خطے میں مسلسل موسلادھار بارش سے ہونے والے نقصانات کے بعد اہم ہدایت میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی سے نجات ہیڈکوارٹرز، ہنگامی انتظامات اور آبی وسائل کی وزارتوں سے رابطہ بڑھانے، مشاورت اور تحقیق مستحکم کرنے اور قبل از وقت انتباہ اور پیشگوئی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ہر سطح پر کے اعلیٰ حکام کو سیلاب سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کرنا ، لوگوں اور املاک کی حفاظت کو اولین ترجیح دینا اور ہر قسم کے نقصانات کم سے کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔