بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے نانجنگ آڈٹ یونیورسٹی کے غیرملکی طلبا کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔صدر شی نے ان خیالات کا اظہار ملک کے مشرقی صوبے جیانگ سو کی یونیورسٹی میں آڈیٹنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والے غیرملکی طلبا کے خط کے جواب میں کیا۔اپنے خط میں صدرشی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ طلبا نے چین کے آڈٹ نظام، چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم اور سی پی سی کے بارے میں اپنی معلومات اور سمجھ بوجھ میں اضافہ کیا ہے۔اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ طلبا اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ تبادلوں اور باہمی طور پر سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے، چین کو بہتر طور پر سمجھنے اور ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے آڈٹ کو ایک ذریعے کے طور پر لیں گے،چینی صدر نے کہا کہ برسوں کی کوششوں کے بعد، چینی خصوصیات کے حامل ایک آڈٹ نظام کو وضع کیا گیا ہے۔2016 میں آغاز کے بعد سے، نانجنگ آڈٹ یونیورسٹی میں بین الاقوامی آڈیٹنگ ماسٹر پروگرام کے تحت بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع 76 ممالک کی آڈیٹنگ ایجنسیوں کے لیے 280 سے زیادہ پیشہ ور افراد کو تربیت دی گئی ہے۔