• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا ملک کو تعلیمی میدان میں سرکردہ ملک بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے پر زورتازترین

May 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین کو تعلیم کے میدان میں ایک سرکردہ ملک بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے گروپ اسٹڈی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے، صدر شی نے کہا کہ یہ مقصد ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے ایک اسٹریٹجک پیش خیمہ کے طور پر کام کرتا ہے، جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ  میں زیادہ خود انحصاری اور طاقت کے حصول کے لیے ایک اہم معاون ہونے کے ساتھ سب کے لیے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ صدر شی نے تمام محاذوں پر چینی قوم کی تجدید نو کے لیے مضبوط تعاون فراہم کرنے کے لیے تعلیمی شعبے کو جدید بنانے کے کام کو  تیز کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نظام قائم کیا ہے اور وہ  تعلیم میں جدیدیت کی مجموعی سطح کے لحاظ سے اعلیٰ درمیانے درجے کے ممالک کی صف میں شامل ہے اور یہ کہ چین عالمی تعلیمی انڈیکس میں 23ویں نمبر پر ہے، جو 2012 کے مقابلے میں 26 درجے اوپر ہے۔ صدر شی نے کہا کہ یہ پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے کہ چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ تعلیم کا راستہ بالکل درست ہے۔