بیجنگ (شِنہوا) چین ۔وسطی ایشیا سربراہ اجلاس 18 اور 19 مئی کو چین کے صوبہ شان شی کے شہر شی آن میں منعقد ہوگا۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن انگ نے پیر کے روز بتایا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ہوا نے کہا کہ چین کی دعوت پر قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف، کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ازبکستان کے صدر شوکت میرزییوئیف اجلاس میں شرکت کریں گے۔