• Dublin, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر اورکمبوڈین بادشاہ میں سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہتازترین

July 19, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بدھ کو کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کے ساتھ چین کمبوڈیا سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ صدر شی نے کہا کہ 65 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دوطرفہ  سفارتی تعلقات بین الاقوامی سطح پر وقت اور تبدیلیوں کے ہر امتحان میں کھڑے رہے اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتے چلے گئے ہیں۔  اس سال کے آغاز میں، شاہ سیہامونی سے بیجنگ میں  اپنی ملاقات اور کئی بار خط و کتابت کے تبادلہ کا ذکر کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ اس سے  چین کمبوڈیا ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک نئے دور میں اعلیٰ معیار اور اعلیٰ درجے کی کمیونٹی کی تعمیرکا مقصد سامنے آیا۔ صدرشی نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان "ڈائمنڈ ہیکساگون" تعاون فریم ورک ہے  جس میں سیاست، پیداواری صلاحیت، زراعت، توانائی، سیکورٹی اورعوام کے درمیان تبادلوں نے مسلسل استحکام حاصل کرتے ہوئے ترقی کی ہے۔