بیجنگ(شِنہوا)چین کےصدرشی جن پھنگ نےہرلحاظ سےخوبصورت چین کی تعمیرکوفروغ دینےاورانسان اورفطرت کے درمیان ہم آہنگی کی حامل جدیدیت کی پیش رفت کوتیزکرنےکی کوششوں پرزوردیا ہے۔
شی جن پھنگ جوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں،نےیہ بات منگل کوحیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دوروزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔