بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے منگل کو بیجنگ میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کے صدر مساٹسوگو آساکاوا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل خطے میں اے ڈی بی ایک اہم کثیر الجہتی ترقیاتی ادارہ ہے جو خطے میں غربت میں کمی اور ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی وعالمی چیلنجوں سے نمٹنےمیں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
لی نے کہا کہ چین عملی تعاون کو وسعت دینے سمیت ایشیا بحرالکاہل خطے کی پائیدار بحالی، خوشحالی اور استحکام کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے اور عالمی اقتصادی ترقی میں مزید تحریک پیدا کرنے کے لیے اے ڈی بی سمیت تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین جامع طور پر چینی جدیدیت کو فروغ دینے کے علاوہ اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ مستقبل میں اے ڈی بی کے ساتھ تعاون کے لیے وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اے ڈی بی چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں تعاون اور شراکت جاری رکھے گا اور ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ سرسبز اور کم کاربن کی ترقی جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز رکھے گا۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اے ڈی بی کی فعال طور پر حمایت کرتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ ترقی پذیر رکن ملکوں کے لیے موسمیاتی موافقت اور قرضوں کی فراہمی بڑھانے اور سرسبز اور کم کاربن کی ترقی کی طرف منتقلی کو فروغ دینے کے لیے اے ڈی بی کی طرف سے موسمیاتی قرضوں کو مزید متحرک بنایا جائے۔